چین کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 232.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی

61
Investment Board
Investment Board

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):چین کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 232.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران چین کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 232.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران چین کی جانب سے مجموعی طور پر 2562ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران 846.6ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران751.6ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 531.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 432.2ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔