چین کی حکومت کا قومی اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے لیے 13نئے پیشوں کا اعلان

133

بیجنگ ۔ 4 اپریل (اے پی پی) چین کی حکومت نے قومی اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے لیے 13نئے پیشوں کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت انسانی وسائل اور سوشل سیکیورٹی،سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن اور قومی شماریاتی بیورو کے مشترکہ اعلان کے مطابق تیرہ نئے پروفیشنز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)ٹیکنیشنز،انٹرنیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی)ٹیکنیشنز،بگ ڈیٹا ٹیکنیشنز،کلاﺅڈ کمپیوٹنگ ٹیکنیشنز،الکیٹرونک سپورٹس سپیشلسٹس،انمینڈ ایریل وہیکل(ڈرونز) پائیلٹس،ایگری کلچر مینیجرز،انڈسٹریل روبوٹ سسٹم آپریٹرز ،ڈرون نیوی گیشنز ہائی وولٹج لائن سپروائزر ،مپنگ سپشسلسٹسسمیت بہت سی دوسری مہارتیں شامل ہیں۔انھوں نے کہاکہ چین اپنی اقتصادیات کو تیز ترین ترقی سے اعلی معیار کی ترقی کی جانب لیجاتے ہوئے نئی ملازمتیں تشکیل دے رہا ہے۔نئی ملازمتیں نئی مہارتوں کے ساتھ درکار ہیں جبکہ ان ملازمتوں کے لئے مستحکم تعداد میں ورکر موجود ہیں جو دلچسپی لیں گے۔