17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی خوشحالی گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو مزید فوائد فراہم کرے...

چین کی خوشحالی گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو مزید فوائد فراہم کرے گی ، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی

- Advertisement -

بیجنگ۔10مارچ (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ جب چین ترقی کرے گا تو چین کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو مزید فوائد فراہم کرے گی۔ انہوں نے شنہوا نیٹ کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں چین کے2 اجلاسوں کے دوران زیر بحث موضوعات پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا اور ترقی پذیر دنیا پر چین کی اقتصادی ترقی کے مثبت اثرات پر زور دیا۔ چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) نے 2024 میں سالانہ ہدف کو پورا کرتے ہوئے 5 فیصد سالانہ اضافہ کیا اور عالمی اقتصادی ترقی میں تقریباً 30 فیصد حصہ ڈالا۔

پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ چین کی اقتصادی ترقی ترقی پذیر ممالک کے لیے مزید مواقع لے کر آئی ہے۔ انہوں نے دیگر ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی فوائد پہنچانے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کی بھی تعریف کی۔انہوں نے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے تصور پر زور دیا، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو چین کی جانب سے دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹنے کے ٹھوس مظہر ہیں۔ پاکستانی سفیر نے ہر شعبہ میں اعلیٰ معیارات متعارف کرانے کے لیے چین کی مسلسل مہم پر بھی روشنی ڈالی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہی ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارت کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے نئی معیاری پیداواری قوتوں کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹیکنالوجی خاص طور پر ماحول دوست اور ڈیجیٹل ترقی کے دائرے میں مستقبل کی پالیسیوں اور بات چیت کی تشکیل میں اہم ثابت ہوگی۔

پاکستانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے انہیں سدا بہار دوست اور منفرد شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے ایرو سپیس تعاون اور بی آر آئی کے فریم ورک کے اندر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس میں نقل و حمل اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستانی سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئندہ سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے، دونوںممالک سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مستقبل قریب میں مزید قریبی تعلقات پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570794

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں