13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومتجارتی خبریںچین کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری...

چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں ،حکومت ہرممکن سہولت دے گی۔صوبائی وزیر صنعت

- Advertisement -

لاہور۔26فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کی 20سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی ۔ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکلز ،ادویہ سازی ، الیکٹرک آلات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف صنعتی یونٹس لگانے کیلئے قائدِ اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں 500ایکڑ اراضی کا مطالبہ کیا ۔

چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کو ترجیح دے رہے ہیں ۔چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اورچین کی مزید کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چین کے سرمایہ کاروں اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے،صوبائی وزیر نے بتایا کہ گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ اور عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنایا جا رہا ہے اور یہاں آرٹیفشل انٹیلیجنس کا کالج بھی بنے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنیوں کو پنجاب کے صنعتی مراکز میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے ضرورت کے مطابق اراضی دیں گے ۔چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں ، حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا بھی وسیع سکوپ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ایکسپو سینٹر بھی بنایا جا رہا ہے چاہتے ہیں کہ الیکٹرک وہیکلز اور سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ پنجاب میں ہو اور اس حوالے سے متعدد کمپنیوں سے بات چیت ہوئی ہے ۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سہیل احمد اور ڈائریکٹرز بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد میں گیان زنگ ہا ،لیجیان اور دیگر شامل تھے۔ پاکستان چائنا بزنس فورم کے کوچیئرمن اعجاز شیخ اور بزنس کمیونٹی کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566801

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں