بیجنگ ۔23اگست (اے پی پی):چین کی صارفین کی مارکیٹ کی ترقی کا رجحان جولائی میں بھی مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2025 کے دوران صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت 3.88 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے ۔ جنوری سے جولائی تک صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت 28.42 ٹریلین یوآن …
چین کی صارف اشیا کی خوردہ فروخت میں جولائی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔23اگست (اے پی پی):چین کی صارفین کی مارکیٹ کی ترقی کا رجحان جولائی میں بھی مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2025 کے دوران صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت 3.88 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے ۔
جنوری سے جولائی تک صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت 28.42 ٹریلین یوآن رہی جس میں سالانہ 4.8 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ خدمات کی خوردہ فروخت میں 5.2 فیصد اور اشیاء اور خدمات کی مشترکہ خوردہ فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔








