بیجنگ ۔29جون (اے پی پی):چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران ملک کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن رہی جس میں سالانہ 4.2 فیصد اضافہ ہواہے۔ چینی میڈیا کے مطابق لاجسٹکس مارکیٹ کا پیمانہ وسیع ہوتا جا رہا ہے ، لاجسٹکس آپریشنز مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور لاجسٹکس کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری سے مئی تک ملک بھر میں ریل اور آبی راستے سے پہنچائے جانے والے کنٹینرز کی کل تعداد 6.833 ملین ٹی ای یو ز تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 18.4 فیصد زیادہ رہی ہے۔ کلیدی لاجسٹکس انٹرپرائزز کی کاروباری آمدنی میں سالانہ 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مئی میں سول ایوی ایشن کارگو کے حجم میں سالانہ 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بین الاقوامی ایوی ایشن کارگو کی صلاحیت میں اضافہ جاری رہا جس نے 26.3فیصد کی تیز رفتار ترقی حاصل کی۔مئی میں چین اور وسطی ایشیا کے درمیان ریلوے ایکسپریس کی 1321 ٹرینیں چلائی گئیں جن میں سالانہ 30.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔