چین کی معاونت و جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آم کی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، وزارت تجارت

84
فروری 2022 کے دوران ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائلز سمیت 11 مختلف برآمدی شعبوں کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 08 اگست (اے پی پی) آم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے چین کی معاونت و جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان آم پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جس کی سالانہ پیداوار1.8 ملین ٹن ہے تاہم آم کی بین الاقوامی برآمدی مارکیٹ میں پاکستانی آم کا حصہ صرف7.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ذائقے اورمٹھاس والے آم کی کئی اقسام کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدم استفادہ کے باعث برآمدی منڈی سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کیاجارہا۔