14.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈ یا

چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈ یا

- Advertisement -

بیجنگ۔16مارچ (اے پی پی):چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں "وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار واضح ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.4 فیصد اضافہ ہوا، جو کھیتی باڑی ، آبی منصوبوں، جنگلات، نقل و حمل، میونسپل انجینئرنگ اور کان کنی سمیت دیگر شعبوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اوائل کے مقابلے میں فروری کے اواخر میں اسٹیل کی کھپت میں 41.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے فروری تک قومی منصوبوں کےلئے جیتنے والی بولیوں کی رقم میں سال بہ سال 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور منصوبے کی بولی کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ برقرار ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں، ای کامرس پلیٹ فارمز کی بنیاد پر چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں جنوری سے فروری تک سال بہ سال 20.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں تفریح، کیٹرنگ اور سیاحت کی مقبولیت میں بالترتیب سال بہ سال 79.1 فیصد، 15.4 فیصد اور 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں