28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں بے مثا ل...

چین کی پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں بے مثا ل ہیں ، پاکستانی سفیر منیر اکرم

- Advertisement -

نیویارک ۔29ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے کہا کہ چین کی ملک کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی کوششیں بے مثال ہیں۔ پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں چینی سفیر ژانگ جون کی میزبانی میں منعقدہ ایک ورچوئل استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کے لئے چین کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں چین کی پاکستان کی جانب مدد بے مثال ہے اوروہ چین کی پاکستان کی جانب مستقل حمایت کو ثابت کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 30 سالوں میں لازوال ترقی کی خاص طور پر 700 ملین افراد کو غربت سے نکالاہے ،انہوں نے مزید کہا کہ چین کی پالیسیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، کثیرالجہتی کی حمایت پر مبنی ہیں اور معاشی، سماجی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں چین کی غیر معمولی کامیابیاں اس کے رہنماؤں کی بصیرت اور دانشمندی کی عکاسی کرتی ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے واضع کیا کہ چین اور پاکستان قابل اعتماد دوست ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی خود مختار مساوات، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور جدید کاری کے لیے چین کی مسلسل اور اہم حمایت کی قدر کرتے ہیں۔ سفیر اکرم نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) باہمی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بی آر آئی (بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو)، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) اور دیگر میکانزم کے ذریعے، چین دنیا بھر میں خوشحالی کو وسعت دینے کے لیے تمام ترقی پذیر ممالک کی حمایت کرتا ہے ۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وہ پوری انسانیت کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی تلاش میں متحد دنیا کے لیے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل قریبی تعاون کا منتظر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں