24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

چین کی پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

- Advertisement -

بیجنگ۔27اگست (اے پی پی):چین نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر علاقائی امن و سلامتی کا تحفظ کیا جائے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں