بیجنگ ۔7مئی (اے پی پی):چین نے پاکستان میں اہداف پر بھارتی فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات کرنے سے گریز کر یں ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بھارت کے پاکستان میں اہداف پر فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہو ئے اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو ۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور وہ دونوں چین کے پڑوسی بھی ہیں۔وزارت نے کہاکہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چین دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593749