چین کی پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 500 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

168
چین کی پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 500 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ۔8دسمبر (اے پی پی):چین کی جانب سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی آف شور ونڈ ٹربائن نے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے،چینی میڈیا گروپ کے مطابق ونڈ ٹربائن کا قطر 260 میٹر ہے جبکہ ہوا حاصل کرنے کا ایریا 7 فٹ بال فیلڈز کے برابر ہے اور ایک ٹربائن کی سالانہ پیداوار 62 ملین کلو واٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین کی پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 500 ملین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ، جو دنیا کی کل نصب شدہ پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 50 فیصد ہے۔