23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںچین کی چن یوفی نے سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

چین کی چن یوفی نے سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

- Advertisement -

سنگاپور۔2جون (اے پی پی):چین کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ چن یوفی نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے فائنل میچ میں25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی کی فتح کا سکور 11-21 اور 11-21 تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں23 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604154

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں