23.2 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی یکطرفہ ویزہ پالیسی کی فہرست میں مزید پانچ ممالک میں...

چین کی یکطرفہ ویزہ پالیسی کی فہرست میں مزید پانچ ممالک میں اضافہ ، کل تعداد 43 ہوگئی

- Advertisement -

بیجنگ۔1جون (اے پی پی):چین نے یکم جون 2025 سے برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یورا گوئے کے عام پاسپورٹ کے حامل شہریوں کیلئے فری آزمائشی ویزہ پالیسی نافذ کر دی ہے جس سے چین کے ویزہ فری دوست ممالک کے دائرہ کار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 مئی 2026 تک برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یورا گوئے کے شہری اگر چین میں کاروبار ، سیاحت، رشتہ داروں سے ملاقات، تبادلے یا 30 دن سے کم کے ٹرانزٹ پر آتے ہیں تو انہیں ویزہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چین کی ویزہ فری پالیسی پہلی مرتبہ لاطینی امریکہ اور کیربیئن خطے تک وسیع ہوئی ہے اور اس اضافے کے بعد چین کی یکطرفہ ویزہ فری پالیسی سے استفادہ کرنے والے ممالک کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں