شنزن ۔6مارچ (اے پی پی):چین کےمصنوعی ذہانت (اے آئی)سے چلنے والے پہلےخود مختار پاور گرڈ کی بحالی کے نظام کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔چین کے شینزین پاور سپلائی بیورو کے حوالے سےاشاعتی ادارے چائنا آرگنائزیشن نے بتایا کہ ، چین کےمصنوعی ذھانت (اے آئی)سے چلنے والے پہلے خود مختار پاور گرڈ کی بحالی کے نظام نے شینزین میں اپنی افتتاحی آزمائش کامیابی سے مکمل کی ہے۔
شینزین پاور سپلائی بیورو کے مطابق، لیوزیانڈونگ اسٹریٹجکایمرجنگ انڈسٹریز کے ہیڈکوارٹر بیس میں 110کلو واٹ کے سب سٹیشن پر تعینات اس نظام نے نقلی فالٹ کے منظر نامے کے دوران صرف 17 سیکنڈ میں بجلی بحال کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔خود کار بحالی کا نظام اے آئی الگورتھم کو خود بخود خرابیوں کا پتہ لگانے، حقیقی وقت میں بجلی کی بحالی کی حکمت عملی تیار کرنے، اور بیک اپ پاور ذرائع پر سوئچ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
یہ جدید ٹیکنالوجی کم سے کم ڈاؤن ٹائم کو یقینی بناتی ہے اور بجلی کی فراہمی کوبڑھاتی ہے، خاص طور پر لیوزیانڈونگ جیسے اہم علاقوں میں، جو اگلی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی صنعتوں کا مرکز ہے۔ذرائع کے مطابق 93 ملین یوآن (12.96 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ 110کلو واٹ سب سٹیشن پراجیکٹ میں 189 ایم وی اےکی گنجائش اور اس میں 9.3 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائنیں شامل ہیں۔