چین کےوزیر دفاع کی امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت ، دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے معاملات بارے عملدرآمد پر زور

70
چین کےوزیر دفاع کی امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت ، دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے معاملات بارے عملدرآمد پر زور

بیجنگ۔21اپریل (اے پی پی):چین کےوزیر دفاع وے فینگ ہے نے امریکی اپنےہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے معاملات بارے عملدرآمد پر زور دیا۔چینی ریڈیو کا کہنا ہے کہ وے فینگ ہے نے کہا کہ چین اور امریکاکو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ مثبت اور مستحکم تعلقات کی امید رکھتا ہے تاہم وہ اپنے قومی مفادات اور وقار کا بھی دفاع کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو چین کے عزم اور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے،دونوں ممالک کی افواج کو باہمی عسکری اعتماد میں اضافے

، بات چیت اور معلومات کے تبادلے ، خطرات اور بحرانوں پر قابو پانے اور ان کاحل کے تلاش کے لیے کام کرنا چاہیے۔

چینی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ اگر تائیوان کے مسئلے کو درست انداز میں نہ سنبھالا گیاتو اس کے دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی فوج ملک کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ کرے گی۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکا کھلے رویے کے ساتھ عسکری شعبےمیں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنائے گا، امریکا ون چائنا پالیسی پر قائم ہے۔

انہوں نےکہا کہ فریقین کو ذمہ دارانہ انداز میں مسابقت اور خطرات کو سنبھالنا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات میں موجودمشکلات کا مناسب حل تلاش کرنا چاہیے ۔