بیجنگ۔2دسمبر (اے پی پی):چین کے خلائی مشن کے ادارےنیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے بدھ کو کہا ہے کہ چاند سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے کے غرض سے مشن پربھیجے گئےچینی چانگ -5 ربورٹ نےتحقیقات کے دوران چاند کے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق "سی این ایس اے ” ادارے نے بتایا ہے کہ چانگ -5 کے لینڈر سیکینڈر مجموعہ نے بدھ کی صبح 4:53 بجے چاند کےنمونےحاصل کرنے کے لیے سوراخ کرنے اور پھرلیے گئے نمونوں کی پیکیجنگ کا کام ختم کرلیا ہے اورنمونے جمع کرنے کاکام با قاعدہ طور پر ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے چاند کے قریب کامیابی کے ساتھ اترنے کے بعد چانگ -5 نے اپنےشمسی پُروں کو کھول کر مشن کی تیاری کی جس کے بعد چاند کے نمونے لینے کے دو طریقے اپنائے گئے ہیں ، جس میں نمونے جمع کرنے کے لئے ڈرل استعمال کرنا اور میکانی بازو سے سطح سے نمونے جمع کرنا شامل تھا۔