بیجنگ ۔10مارچ (اے پی پی):چین کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 32.3 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ۔شنہوا نیوز کی رپورٹ میں سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 کے آخر میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 3.23 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو کہ جنوری 2025کے آخر کے مقابلے میں 18.2 بلین ڈالر یا 0.57 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے شماریاتی بیورو سے جاری بیان کے مطابق، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں فروری میں کرنسی کے ترجمہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی سمیت عوامل کے امتزاج کی وجہ سے اضافہ ہوا۔پیپلز بینک آف چائنا کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے سونے کے ذخائر فروری 2025 کے آخر میں بڑھ کر 73.61 ملین اونس ہو گئے ہیں ، جو جنوری کے آخر میں 73.45 ملین اونس تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570721