بیجنگ۔27اکتوبر (اے پی پی):چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حرکت قلب بند ہوجانے سےانتقال کر گئے ۔
وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہے۔
چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ چین کے شہر شنگھائی میں مقیم تھے ۔ ان کی عمر 68 سال تھی ۔ انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات دل کا دورہ پڑا۔ ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم رات 12 بج کر 10 منٹ پر ان کا انتقال ہو گیا۔