چین کے ساتھ ابتدائی تجارتی معاہدے پر دستخط کے لیے نئی جگہ کا اعلان جلد کریں گے، ٹرمپ

68

واشنگٹن۔ یکم نومبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چلی میں ہونے والے مظاہروں کے باعث ایپیک اجلاس کی منسوخی کے بعد امریکا اور چین تجارتی معاہدے کے فیز ون پر دستخط کے لیے نئی جگہ کا اعلان جلد کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مظاہروں کے باعث چلی میں ہونے والے ایپیک اجلاس کی منسوخی کے باعث اب امریکا اور چین تجارتی معاہدے کے فیز ون یعنی 60فیصد حصے پر دستخط کے لیے نئی جگہ کا انتخاب کر رہے ہیں، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا جہاں چینی صدر زی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے پر دستخط کریں گے۔