چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں ، روس

156
vladimir putin
vladimir putin

ماسکو ۔22اگست (اے پی پی):روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔سی جی ٹی این کے مطابق روسی صدر دارالحکومت ماسکو کے کریملن پیلس میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سالوں پر محیط وسیع پیمانے کے مشترکہ پلان اور اقتصادی و انسانی منصوبے زیرِ عمل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد طے کردہ سمجھوتوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ صدر شی رواں سال قازان میں متوقع برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔روسی صدر نے وزیر اعظم لی چیانگ کے دورہ ماسکو کے دوران بھی متعدد سمجھوتوں پر دستخط کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ آپ سے ملاقات ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔ ہمارے چینی ہم منصبوں کی بھی کوششوں سے روس۔چین تجارتی تعلقات ترقی کر رہے اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل المدّت مشترکہ پلان اور اقتصادی و انسانی منصوبے زیرِ عمل ہیں۔ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی کہا ہے کہروسی صدر کی زیرِ قیادت روس نے 12 سال میں مستحکم شکل میں اقتصادی ترقی کی ہے۔ رواں سال کے پہلے نصف میں روسی اقتصادیات نے 4،7 فیصد بڑھوتی دِکھائی ہے۔ ہم، آپ کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں کو اعلیٰ ترین سطح سے نافذ کرنے اور باہمی تعاون کو مستقل فروغ دینے کے لئے، تیار ہیں۔