اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان زیادہ سے زیادہ خوشگوار تعلقات …
چین کے سفیر کی جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان زیادہ سے زیادہ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سفیر سن وی ڈونگ نے سبکدوش ہونے والے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو ان کی کامیابیوں اور پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے ان کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی اور جنرل راحیل شریف کی جانب سے دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ کیلئے ان کے گرانقدر کردار کو سراہا۔ انہوں نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کیلئے جنرل راحیل شریف کی کمٹمنٹ کی بھی تعریف کی اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین جنرل راشد محمود کو بھی پاکستان کی قوم اور فوج کیلئے خدمات اور کامیابیوں پر مبارکباد دی اور پاکستان اور چین کے درمیان فوجی تعلقات کیلئے ان کے کردار اور کمٹمنٹ کو سراہا۔








