چین کے سینئر سائنسدانوں کے تین رکنی وفد کا پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ کیا

89
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

چین کے سینئر سائنسدانوں کے تین رکنی وفد کا پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، پی سی ایس ٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران سے ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) چین کے سینئر سائنسدانوں کے تین رکنی وفد نے جمعہ کو پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی)کا دورہ کیا۔وفد نے پی سی ایس ٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔بیجنگ ٹیکنالوجی و بزنس یونیورسٹی(بی ٹی بی یو) کے وفد میں ڈاکٹر تان زیانگ یونگ،ڈاکٹر ژانگ زیاو تنگ اور لیو زیاو ننگ شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی ایس ٹی پروفیسر انور گیلانی نے وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور پی سی ایس ٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی۔بعد ازاں چیئر مین بی ٹی بی یو ڈاکٹر تان زیانگ یونگ نے یونیورسٹی کا جائزہ پیش کیا اور دورہ پاکستان کے مقصدکو اجاگرکیا۔وفد کو آگاہ کیا گیا کہ بی ٹی بی یو نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے بی ٹی بی یو میں پاکستان سٹڈی سنٹر آف سائنس ، ٹیکنالوجی و اکانومی قائم کیا ہے۔ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر ڈاکٹر زیاو تانگ نے کہا کہ سنٹر کا مقصد ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کے تناظر میں پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی و معیشت سے متعلق تحقیق کو فروغ دینے کے حوالے سے انٹر نیشنل تھنک ٹینک کو تیار کرنا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر اسلم طاہر،انجینئر فرید بختیار،ڈاکٹر احسن فیروز،ڈاکٹر طارق بشیر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔