بیجنگ ۔24جون (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں رواں ہفتے پاکستان میں تیار ہونےوالے زیورات ، ہاتھوں سےبنے قالین اور ملبوسات پر مشتمل پاکستانی ثقافت میلہ جاری ہے۔
شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے اس میلے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ، درآمد کا سب سے بڑا ذریعہ ، برآمدات کا دوسرا سب سے بڑا منبع اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔قیمتی پتھروں کی صنعت معروف پاکستانی برانڈ ونزا کے بانی عقیل چوہدری نے گلوبل ٹائم کو بتایا کہ سی پیک کے آغاز کے بعد دونوں ملکوں کی وزارت کامرس نے ٹیکس سے مستثنیٰ معاہدہ سمیت دونوں ممالک کے مابین تجارت کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں جس سے ہماری قیمتی پتھروں کی صنعت کو بھی فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی نامور جیولری برانڈ ونزانے 2020 میں چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں حصہ لیا ہے اور انہوں نے گذشتہ نومبر میں چین میں اپنا پہلاسٹور شنگھائی نیو ورلڈ دایمارو ڈپارٹمنٹ سٹور میں لانچ کیا تھا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ 2019 میں کورونا وبا سے پہلے فروخت کے حجم کے مقابلے میں اس سال 35 سے 40 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔فروخت میں اضافے کا تعلق چین کی معیشت اور مارکیٹ کی کھپت میں ہونے والے مجموعی اضافے سے ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین کی مارکیٹ کھپت میں سال 2019 کے مقابلہ میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، جو دنیا کی واحد زیورات کی مارکیٹ کے لئے بہت بڑ ی کامیابی ہے۔