28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتجارتی خبریںچین کے شہر لہاسا میں ’’نیپال، بھارت، اور جنوبی ایشیا کموڈٹی ایکسپو‘‘...

چین کے شہر لہاسا میں ’’نیپال، بھارت، اور جنوبی ایشیا کموڈٹی ایکسپو‘‘ میں پاکستانی دستکاریوں کی نمائش

- Advertisement -

بیجنگ۔18جنوری (اے پی پی):چین کے شہر لہاسا میں ’’2024 نیپال، بھارت، اور جنوبی ایشیا کموڈٹی ایکسپو‘‘ میں پاکستانی دستکاریوں کی نمائش کی گئی۔چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق نمائش میں شریک پاکستانی تاجر فیصل رشید نے اس نمائش میں شرکت کے بعد لہاسا میں اپنے کاروبار کی برانچ کھولنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لہاسا میں ان کے کاروبار کو زبردست پذیرائی حاصل ہو گی۔ فیصل رشید جو روانی سے چینی زبان بولتے ہیں، نےبتایا کہ انہوں نے نمائش یں اپنی منفرد دستکاریوں کو متعارف کرایا ہے۔

- Advertisement -

وہ کئی سال سے چین میں کاروبار کر رہے ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزرتا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ چینی مارکیٹ ایک وسیع اور معیاری مارکیٹ ہے ۔رپورٹ کے مطابق نمائش کےشرکا نے پاکستانی مصنوعات میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں