19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںچین کے شہر ہانگ زو میں 19 ویں ایشین گیمز اختتام پذیر

چین کے شہر ہانگ زو میں 19 ویں ایشین گیمز اختتام پذیر

- Advertisement -

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی):انیسویں ایشین گیمز چین کے صوبہ زیجیانگ کے شہر ہانگ زو میں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ونود کمار تیواری نے ہانگ زو ایشین گیمز کو تاریخ کی بہترین ایشین گیمز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتظمین نے ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے اور کھلاڑیوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ہانگ زو ایشین گیمز نے نہ صرف شریک کھلاڑیوں کی تعداد، ایونٹس کی تعداد اور مجموعی پیمانے کے اعتبار سے ریکارڈ قائم کیا بلکہ شاندار نتائج بھی حاصل کئے ۔موجودہ ایشین گیمز میں 15 نئے عالمی ریکارڈ، 37 نئے ایشیائی ریکارڈ، اور 170 نئے ایونٹ ریکارڈ قائم کئے گئے

- Advertisement -

ایشین گیمز میں شریک 45 ممالک کے ایتھلیٹس میں سے 27 ممالک کے ایتھلیٹس نے سونے کے تمغے اور 41 نے دیگر تمغے جیتے، جو کسی بھی ایشین گیمز میں شریک ایتھلیٹس کی جانب سے جیتے جانے والے ایوارڈز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں سے چینی ایتھلیٹس نے سونے کے 201، چاندی کے 111 اور کانسی کے 71 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 383 تمغے جیتے جو ایشین گیمز کی تاریخ میں چینی سپورٹس ٹیمز کی بہترین کارکردگی ہے۔اس سے بھی زیادہ قابل زکر بات یہ ہے کہ ہانگ زو ایشین گیمز کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف ممالک کے لوگوں نےدنیا کے مختلف علاقوں اور ثقافتوں سے تعلق کے باوجود گہری دوستی کا رشتہ قائم کیا ہے

ایشین گیمز دوستی کا پل بھی ہیں۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ہانگ زو ایشین گیمز کے ذریعے دیا گیا امن اور اتحاد کا پیغام بہت قیمتی ہے اور دنیا اس کے لئے چین کی کوششوں کو محسوس کر سکتی ہے۔ ایشین گیمز کے دوران کھیلوں کا سامان لے جانے والے روبوٹس سے لے کر ڈرائیور لیس سمارٹ کاروں تک، میدان کے اندر اور باہر ہائی ٹیک عناصر نے غیر ملکی میڈیا کی نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔

ہانگ زو ایشین گیمزکے اہتمام کے لئے تاریخ میں پہلی دفعہ "ذہین” کا تصور پیش کیا گیا اور ہانگ زو ایشین گیمز نے بھی دنیا کو مسلسل تخلیقات پر مبنی ایک جدید چین کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ہانگ زو ایشین گیمز کے ذریعے امن، اتحاد اور شمولیت جیسی جن اقدار کو فروغ دیا گیا وہ ایشیا ئی معاشروں کی تعمیر کو فروغ دیں گی اور دنیا چین کو بہتر طور پر سمجھ سکے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399031

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں