چین کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

160

ماسکو۔20مارچ (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر کا طیارہ روس کے مقامی وقت کے مطابق 12بج کر 59منٹ پرپیر کو ماسکو کے ونوکووو ایئرپورٹ پر پہنچا ۔

واضح رہے کہ چینی صدر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر20تا 22مارچ تک روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔