چین کے صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی صدر کے ایک دوسرے کے نام تہنیتی پیغامات

88

پیرس ۔ 21 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک دوسرے کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ مذکورہ پیغامات میں چین اور فرانس کے درمیان ماحول کا سال منانے کے آغاز پر مبارک باد دی گئی۔ تہنیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ حیاتیات کی خوشحالی ثقافت کی خوشحالی ہوتی ہے۔ چین اور فرانس نے فیصلہ کیاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیاتی سال کے حوالے سے سرگرمی کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ سال دونوں فریقین کے حیاتیاتی ماحول کا تحفظ کرنے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کرنے سمیت دیگر شعبوں میں بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ماحولیاتی چیلنچز سے نمٹنے کے لیے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بنی نوع انسان کے لیے کرہ عرض کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔