- Advertisement -
بیجنگ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ کے 48 بزنس گروپ کلب کے چیئرمین اسٹیفن پیری نے بیجنگ میں چین کے صدر مملکت شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے چین کا دورہ کرنے پر اسٹیفن پیری کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ چین میں اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے چالیس برسوں میں ترقی کے راستے پر بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹی گئی ہیں۔ اس دوران چین کا اصلاحات و کھلے پن کا عزم پختہ رہا۔موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر چین آزاد تجارت اور تجارتی گلوبلائزیشن کی مثبت انداز میں حمایت کرتاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117892
- Advertisement -