چین کے صدر کا دنیا کو اٹیمی ہتیھاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ

97

جنیوا ۔ 20جنوری (اے پی پی) چینی صدر شی جین پنگ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اپنے خطاب کے دوران تمام ملکوں سے کہا کہ وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے مل کر کوشش کریں ۔ امریکا، روس، چین ، فرانس اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جن کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں اور اگر یہ ممالک اس سلسلے میں شفاف پالیسی اپنائیں تو ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔