چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی 2025 کے دوران غیر ملکی تجارت 13.6 کھرب ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گوانگژو۔21جنوری (اے پی پی):جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی غیر ملکی تجارت 2025 میں ریکارڈ 94.9 کھرب یوآن (13.6 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 4.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، گزشتہ سال کے دوران خصوصی طور پر ڈرونز، تھری ڈی پرنٹرز اور صنعتی روبوٹس جیسی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 40.9 فیصد، 37.1 فیصد اور 33.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زرعی مشینری …

گوانگژو۔21جنوری (اے پی پی):جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی غیر ملکی تجارت 2025 میں ریکارڈ 94.9 کھرب یوآن (13.6 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 4.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، گزشتہ سال کے دوران خصوصی طور پر ڈرونز، تھری ڈی پرنٹرز اور صنعتی روبوٹس جیسی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 40.9 فیصد، 37.1 فیصد اور 33.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زرعی مشینری کی برآمدات دگنی ہو گئیں۔ ڈیلی چائنا کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی صوبائی شاخ کے حکام نے بتایا کہ اس کارکردگی کے ساتھ گوانگ ڈونگ نے مسلسل 40ویں سال چین میں صوبائی سطح پر سب سے زیادہ تجارتی حجم رکھنے والے خطے کی حیثیت برقرار رکھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال گوانگ ڈونگ کی برآمدات 2.5 فیصد اضافہ سے 6.03 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 3.46 ٹریلین یوآن رہیں۔گوانگ ڈونگ کی غیر ملکی تجارت نے ملک کی مجموعی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ تشکیل دیا اور چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کی ترقی میں 24.1 فیصد حصہ ڈالا۔صوبائی کسٹمز شاخ کے نائب ڈائریکٹر ژانگ کے کے مطابق گوانگ ڈونگ کی برآمدی ساخت میں بہتری آئی ہے اور یہ زیادہ اعلیٰ معیار اور ماحول دوست مصنوعات کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔2025 میں صوبے کی الیکٹرو مکینیکل مصنوعات کی برآمدات 4.15 ٹریلین یوآن رہیں، جن میں سال بہ سال 7.3 فیصد اضافہ ہوا، یہ مصنوعات صوبے کی مجموعی برآمدی مالیت کا 68.7 فیصد بنیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

خصوصی طور پر ڈرونز، تھری ڈی پرنٹرز اور صنعتی روبوٹس جیسی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 40.9 فیصد، 37.1 فیصد اور 33.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زرعی مشینری کی برآمدات دگنی ہو گئیں۔ سال 2025 کے دوران گوانگ ڈونگ کی درآمدی طلب میں بھی مسلسل اضافہ رہا جہاں صوبے نے مجموعی طور پر 1.3 ٹریلین یوآن مالیت کے انٹیگریٹڈ سرکٹس درآمد کیے جو سال بہ سال 15.5 فیصد اضافہ ہے اور صوبے کی کل درآمدات کا 37.5 فیصد بنتا ہے۔ضروری صارف اشیاء، جن میں اناج، ڈیری مصنوعات، آبی مصنوعات اور خوردنی تیل شامل ہیں، کی درآمدات میں بھی دوہرے ہندسوں کی شرح سے اضافہ ہوا۔

2025 میں گوانگ ڈونگ میں درآمد و برآمد کی رپورٹ دینے والی کمپنیوں کی تعداد سال بہ سال 17.6 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار ہو گئی۔ان میں نجی اداروں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار رہی، جو 20 فیصد اضافہ ہے، جبکہ ان کی مجموعی درآمد و برآمدی مالیت 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 6.07 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔ اسی دوران، غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کی درآمد و برآمد کا حجم 3.03 ٹریلین یوآن رہا، جس میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا، جو مسلسل اور مثبت بحالی کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔