چین کے عظیم عوامی ہال پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا

101
APP70-03 BEIJING: November 03 – Prime Minister Imran Khan in delegation leveled talks with Premier Li Keqiang. APP

بیجنگ۔03 نومبر(اے پی پی)پاکستان اور چین نے تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ان گہرے اور مستحکم تعلقات کو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا عزم کیا ہے۔ ہفتہ کو پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیراعظم 2 سے 5 نومبر تک چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران روایتی گرمجوشی اور باہمی رضا مندی اور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ چین کے عظیم عوامی ہال پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ دوطرفہ ملاقات کے دوران چینی وزیراعظم نے عمران خان کو پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی اور بطور وزیراعظم انتخاب پر انہیں مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہر موسم میں تزویراتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔