اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) چین کے فوٹن گروپ نے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں آٹو موبائیلز کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فوٹن گروپ کے ایک اعلی سطح کے وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کے دوران کہا