24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کے ماہرین کی ٹیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہٗ...

چین کے ماہرین کی ٹیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہٗ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، چینی نائب وزیربرائے ایمرجنسی مینجمنٹ

- Advertisement -

بیجنگ۔24اکتوبر (اے پی پی):چین کےنائب وزیر برائے ایمرجنسی مینجمنٹ جائو ژئیوین کی قیادت میں گیارہ رکنی چینی ماہرین کے وفد نے صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر جائو ژئیوین کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین کی ٹیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ٗپاکستان کے ساتھ چین کی یکجہتی کا اظہار ہے۔

سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے تشکیل کردہ 11ماہرین پر مشتمل ٹیم نے پاکستان کےسیلاب سے سب سے زیادہ تباہی سے دوچار صوبہ سندھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات سے نمٹنے اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا،ٹیم نے پاکستانی حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین سے بھی ملاقات کی۔

- Advertisement -

چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے مشکل وقت میں مدد کرنے پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے باہرنکالنے اور بحالی میں مدد فراہم کرے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں