چین کے مرکزی بینک کا 2025 کے لئے مالیاتی ترجیحات کا خاکہ ، معتدل طور پر نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جا ئے گی، پیپلز بینک آف چائنا

146

بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):چین کے مرکزی بینک نے دو روزہ اجلاس کے بعد 2025 کے لئے اپنی مالیاتی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں مقامی طلب میں توسیع ، توقعات کو مستحکم کرنے اور چینی معیشت میں پائیدار بہتری کو یقینی بنانے کے لئے توانائی پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق پیپلز بینک آف چائنا نے کہا ہے کہ 2025 میں معتدل طور پر نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے گی، اہم شعبوں میں مالیاتی خطرات کو کم ، مالیاتی اصلاحات اور اعلی معیار کے کھلے پن کو مزید گہرا کیا جائے گا۔