بیجنگ۔8جون (اے پی پی):چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ 8 جون سے 13 جون تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
اتوار کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے سکینڈ رینک نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ برطانوی حکومت کی دعوت پر 8 سے 13 جون تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔