بیجنگ۔13نومبر (اے پی پی):چین کے وزیرِاعظم لی کیانگ 17 نومبر سےروس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی 24ویں کونسل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ کونسل میٹنگ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ یہ اعلان چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِاعظم مِخائل میشوستین نے …
چین کے وزیرِاعظم 17 نومبر سےروس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی 24ویں کونسل میٹنگ میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
بیجنگ۔13نومبر (اے پی پی):چین کے وزیرِاعظم لی کیانگ 17 نومبر سےروس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی 24ویں کونسل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ کونسل میٹنگ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ یہ اعلان چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِاعظم مِخائل میشوستین نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم افریقی ملک زیمبیا کی حکومت کی دعوت پر 19 اور 20 نومبر کو زیمبیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
چینی وزیرِاعظم 21 سے 23 نومبر تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20 کی 20ویں سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔








