- Advertisement -
بیجنگ۔11جون (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 13سے 20 جون تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ لی کیانگ کا یہ دورہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران چینی وزیر اعظم اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ چین-آسٹریلیا کے نویں سالانہ رہنماؤں کے اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474929
- Advertisement -