24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کا ایک مضبوط رکن رہا ہے، چینی میڈیا

چین ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کا ایک مضبوط رکن رہا ہے، چینی میڈیا

- Advertisement -

بیجنگ۔26اکتوبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے برکس پلس لیڈرز ڈائیلاگ کے موقع پر تجویز پیش کی ہے کہ امن پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ سلامتی کی تکمیل کی جائے، ترقی کو بحال کرکے عالمگیر خوشحالی کی جستجو کی جائے اور تہذیبوں کو فروغ دیتے ہوئے متنوع ہم آہنگی کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کی پیش رفت کے تحت "گلوبل ساؤتھ” کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کا اعلان بھی کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں