چین یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تنازعات کے حل کے لیے مثبت اور کھلے رویے کا حامل ہے، وزارت خارجہ

چین نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تنازعات کے حل کے لیے مثبت اور کھلے رویے کا حامل ہے

بیجنگ۔8جون (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تنازعات کے حل کے لیے مثبت اور کھلے رویے کا حامل ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کاروباری اداروں اور عوام کے لیے فائدہ مند رہے۔

مزید خبریں