کیف ۔26جولائی (اے پی پی):صدر ولو دیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ چین یوکرین کی علاقائی سالمیت اور بقا کا احترام کرتا ہے اور انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ روس کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہوگا۔
شنہوا کے مطابق انہوں نے بتایا کہ انہیں وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کی چین میں ملاقاتوں کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے،طویل عرصے بعد وزیر خارجہ کی حیثیت سے چین کا یہ دورہ اہم رہا ہے ۔یوکرینی لیڈر نے اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ چین یوکرین کی علاقائی سالمیت و بقا کا احترام کرتا ہے،چینی صدر شی جن پنگ نے ہم پر واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک روس کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ بیان دیمتری کولیبا اور چینی ہم منصب وانگ یی کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے چین میں ملاقات کی تھی ۔