بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے چین کی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقیاتی کامیابیاں کے حوالہ سے کہا ہے کہ 2024 میں چین نے سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے نئے اقدامات اٹھائے ہیں اور نئے نتائج حاصل کئَے ہیں ۔
توانائی کی بچت اور کاربن میں کمی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا گیا ہے ، جس کے نتیجہ میں 2024 میں توانائی کی کھپت میں 3 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔مزید برآں 2025 میں چین توانائی کی کھپت کو کنٹرول کر کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کو مکمل کرنے کی کوشش کرے گا ۔