اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈیپ)نے چین کے شہر چینگ ڈو میں منعقد ہونے والی 4روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’9 ویں سی شوان ایگریکلچر ایکسپو (ای اے ای)‘‘ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 2 اکتوبر 2023ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈیپ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 27تا 30 اکتوبر 2023 کو منعقد ہو گی۔
جس میں چاول، پھل، مشروبات،ڈبہ بند اور پراسیسڈ خوراک، بیکری اینڈ کنفکشنری، غذائی اجزاء، آرگینک اور تازہ غذائیں، گوشت اور پولٹری مصنوعات، چائے، پیک سالٹ، منجمد غذائیں، ہلال و آبی غذائیں، اسنیکس، فاسٹ فوڈ اور دیگر زرعی اور غذائی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور دیگر معاملات طے کر سکیں گے، جس سے قو،ی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالہ سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔