چیچہ وطنی۔ 31 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی صدر سرکل تقی عباس، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے جائزہ اجلاس کاانعقاد کیا۔
اجلاس میں زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹ ،گنہگار ملزمان کی گرفتاری ،برآمدگی مال مسروقہ، و برآمدگی مغویان چیک کی یکسوئی مقدمات اور تفتیش کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی ایس پی نے ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ پرکی جائے اور گنہگار ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،اسطرح بے گناہ ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے میں بھی ہرگز تاخیر نہ کی جائے، اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیساتھ ساتھ مغوی بچوں ، بچیوں اور عورتوں کو فوری برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا جائے۔اس موقع پر بعض ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ناقص کار کردگی پرشو کاز نوٹس بھی جاری کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489206