چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا

180
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا

چیچہ وطنی۔ 27 اپریل (اے پی پی):چیچہ وطنی نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ، آگ اس قدر شدید تھی کہ ساہیوال اور میاں چنوں سے بھی ریسکیو کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔

آتشزدگی سے دکان میں موجود گارمنٹس،قیمتی پرفیوم اور دیگر سامان جل گیا،تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،پولیس اور دیگر اداروں نے بھی ریسکیوکارروائیوں میں حصہ لیا۔