
چیچہ وطنی۔ 15 اگست (اے پی پی):چیچہ وطنی پولیس نے مختلف علاقوں سے7مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ت
رجمان کے مطابق گشت پر مامور پولیس نے شاہکوٹ،اوکانوالہ ،بنگلہ اور کسووال سے 15 مشتبہ افراد کی تلاشی لی تو ان میں سے 7ملزموں سے مجموعی طور پر سات پستول ، ایک خنجر اور50گولیاں برآمد ہوئیں جس پر انہیں گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔