چیچہ وطنی۔ 29 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے شہر کی مختلف بیکریز اور تندوروں کادورہ کرکے نرخناموں کا جائزہ لیا، انہوں نے موقع پر موجود گاہکوں سے خرید کردہ اشیا کی قیمتوں سے متعلق بھی تفصیلات معلوم کیں اور بلز چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بیکری آئٹمز کے ریٹ آویزاں نہ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بیکری مالک پر جرمانہ بھی عائد کیا،انہوںنے تمام بیکری مالکان کو قانونی تقاضے پورے کرنے اور تحصیل انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد پر سختی سے عملدرامد کے احکامات بھی جاری کئے۔
انہوں نے کہا شہریوں کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بناناانتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589489