31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیچہ وطنی ،بجلی کی چوری روکنے کے لئے ڈویژن بھر میں کارروائیوں...

چیچہ وطنی ،بجلی کی چوری روکنے کے لئے ڈویژن بھر میں کارروائیوں کا آغاز

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر بجلی کی چوری روکنے کے لئے ڈویژن بھر میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیاہے، انتظامیہ اس ذمہ داری کو پوری کرنے کے لئے میپکو سے بھر پور تعاون کرے گی، ِبجلی چوری روکنا وقت کی ضرورت اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ضروری ہے

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس میں کہی جس میں ساہوال ڈویژن میں بجلی چوری روکنے کے لئے شروع کی جانے والی کاررائیوں کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آر پی او محبوب رشید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر اور میپکو کے مقامی افسران ایس ای عظمت خان، ایکسئین ساہیوال I رئیس احمد خان، ایکسیئن ساہیوال II شیخ فیصل ظفر اور اے سی جنرل علیزہ ریحان نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

کمشنر شعیب اقبال سید نے میپکو حکام پر زور دیا کہ وہ بجلی چوری روکنے کے لئے فیڈر کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور اپنے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائیاں کری۔ انہوں نے بجلی چوری کے مقدمات کی فوری سماعت اور ملوث افراد کو سزائیں دلانے کے لئے بھی پوری تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں