چیچہ وطنی۔ 03 فروری (اے پی پی):چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پرکار کے حادثہ میں دلہا دلہن جاں بحق ہو گئے اورخاتون سمیت2،افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شادی کی کار کراچی سے پتوکی آرہی تھی کہ گاؤں37،بارہ ایل کے قریب کار اچانک بے قابو ہوکردرخت سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 35سالہ دلہا محمدیوسف اسکی 35سالہ دلہن ثونیہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ35سالہ انوری بی بی اور45سالہ عارف شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ کار کے ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔