چیچہ وطنی۔ 30 مئی (اے پی پی):چیچہ وطنی میں اوکانوالہ روڈ پر ڈکیتی کی ایک واردات میں مسلح افراد نے موبائل شاپ لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار2ملزمان اچانک دکان میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پرہینڈز اپ کروا کر دکان میں موجود قیمتی موبائل اور نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوؤں نے دکان پر موجود گاہکوں سے بھی موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔